طلباء کی تلاوت:
طلباء اپنی صلاحیت کے مطابق کچھ مثالیں تجوید کے ساتھ تلاوت کریں۔
طلباء کے نوٹس:
مدرس اپنے طلباء کو تعلیمی وسیلہ کی طرف متوجہ کرے اور انہیں لام ِساکن کی تلاش پر لگائے یہاں تک کہ وہ تمام مثالوں میں لام ِساکن کی نشاندہی کر لیں۔ اس کے بعد مدرس انہیں یکے بعد دیگرے ان کلمات کی پہچان کی طرف متوجہ کرے کہ جن میں لام موجود ہو پس انہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہ اسم میں ہمیشہ درمیان میں آتا ہے اور علامت ِسکون اس میں اوپر کی طرف ہوتی ہے۔ اس سے انہیں یہ بھی معلوم ہو گا کہ اس میں ہمیشہ اظہار ہو گا۔
نتیجہ بحث:
درج ذیل سوالات کے ذریعہ مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتا ہے:
(۱): لامِ اسم کیا ہے؟
(۲): اس کی حالتیں کون سی ہیں؟
(۳): لامِ اسم کی علامت کیا ہے؟
(۴): لامِ اسم کلمہ میں کہاں واقع ہوتا ہے؟
(۵): لامِ اسم کا حکم کیا ہے؟
تطبیق:
درسی کتاب کا مطالعہ اور زبانی مشقوں کا جواب یا کسی ایک سورت یا آیت کا تعین کرنا اور اس میں لامِ اسم تلاش کرنا۔
گھر کا کام:
درسی کتاب کی مشقوں کا حل کرنا۔
|