نون اور میم مشدد کا حکم
تمہید:
مدرس کسی ایک طالب علم سے سورۃ الناس تلاوت کرنے کو کہے اور نون مشدد میں غنہ کروانے پر توجہ مرکوز کرے۔ اسی طرح دوسرے طالب علم سے سورۃ القارعۃ کی تلاوت کرنے کو کہے اورمیم مشدد کے غنہ کروانے پر توجہ مرکوز کرے۔
عرض:
مدرس کو چاہیے کہ وہ ایسے تعلیمی وسائل کو استعمال کرے جو قاعدے کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کو مشتمل ہوں۔
تعلیمی ذریعہ:
نون مشدد کی مثالیں میم مشدد کی مثالیں
(مجموعہ الف) (مجموعہ ب)
إِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ عَمَّ یَتَسَاء لُونَ
فِیْ جَنَّاتٍ یَتَسَاء لُونَ فَأُمُّہُ ہَاوِیَۃٌ
أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّی إِنْ ہِیَ إِلَّا أَسْمَائٌ سَمَّیْتُمُوہَا
إِن یَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ثُمَّ إِذَا شَائَ أَنشَرَہُ
مدرس کی تلاوت:
مدرس قاعدے کی تطبیق کے لیے مثالوں کی تلاوت کرے تا کہ اس طرح طلباء نون اور میم مشدد کے غنوں میں مہارت حاصل کر لیں۔ اگر استاذ اس دوران اجتماعی تلاوت کی ضرورت محسوس کرے تو وہ بھی کر لے۔
|