Maktaba Wahhabi

86 - 153
وقولہ تعالیٰ:﴿وَ اِذْ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ ئَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ قَالَ سُبْحٰنَکَ مَا یَکُوْنُ لِیْٓ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ بِحَقٍّ اِنْ کُنْتُ قُلْتُہ‘ فَقَدْ عَلِمْتَہ‘ تَعْلَمُ مَافِیْ نَفْسِیْ وَ لَا اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِکَ اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ﴾[المائدۃ: 116] لیکن معترضین اگر اپنے اور کفار کے افعال میں فرق کرنا چاہیں تو آپ انہیں بتائیں کہ کفار میں کچھ تو ایسے تھے جو بتوں کو پکارتے تھے لیکن کچھ ایسے بھی تھی جو اولیاء کو پکارتے تھے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّہِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّہُمْ اَقْرَبُ﴾(الاسرائ:57) ’’جن لوگوں کو یہ(مشرک) پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون اللہ سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ ‘‘ اسی طرح وہ عیسیٰ اور مریم علیہما السلام کو بھی پکارتے ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ ج قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُط وَاُمُّہٗ صِدِّیْقَۃٌ ط کَانَا یَاْکُلٰنِ الطَّعَامَط اُنْظُرْ کَیْفَ نُبَیِّنُ لَہُمُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰی یُؤْفَکُوْنَo قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَالَا یَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا طوَاللّٰہُ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (المائدہ:75۔76) ’’مریم کے بیٹے مسیح فقط ایک پیغمبر تھے، ان سے پہلے کئی پیغمبر گزر چکے ہیں اور ان کی والدہ صدیقہ(راست باز) تھیں۔ دونوں کھانا کھاتے تھے۔ دیکھو ہم کس طرح ان کے لیے دلائل بیان کرتے ہیں۔ پھر دیکھو وہ کیسے پھرے جاتے ہیں۔ اے پیغمبر کہہ دو کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کو پوجتے ہو جو تمہارے نقصان کا مالک ہے نہ نفع کا اور اللہ ہی سب کچھ سنتا جانتا ہے۔ ‘‘
Flag Counter