Maktaba Wahhabi

87 - 153
آپ ان کے سامنے یہ آیت بھی پیش کریں: ﴿وَ یَوْمَ یَحْشُرُہُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰئِکَۃِ اَ ہٰٓؤُلَآئِ اِیَّاکُمْ کَانُوْا یَعْبُدُوْن۔ قَالُوْا سُبْحٰنَکَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِہِمْ بَلْ کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ اَکْثَرُہُمْ بِہِمْ مُّؤْمِنُوْنَ﴾(سبائ:40۔41) ’’جس دن اللہ ان سب(مشرکین) کو اکٹھا کرے گا پھر فرشتوں سے دریافت کرے گا کیا یہ لوگ تم کو پوجتے تھے، وہ کہیں گے، الٰہی تو ہر عیب سے پاک ہے۔ ان سے ہمیں کیا کام۔ تو ہمارا مالک ہے(یہ ہم کو نہیں) بلکہ جنوں کو پوجتے تھے۔ ان میں سے اکثر انہی پر ایمان رکھتے تھے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی ان کے سامنے پیش کریں: ﴿وَ اِذْ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ ئَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ قَالَ سُبْحٰنَکَ مَا یَکُوْنُ لِیْٓ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ بِحَقٍّ اِنْ کُنْتُ قُلْتُہ‘ فَقَدْ عَلِمْتَہ‘ تَعْلَمُ مَافِیْ نَفْسِیْ وَ لَا اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِکَ اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ﴾(المائدۃ:116) ’’یاد کرو جب اللہ تعالیٰ فرمائے گا، اے مریم کے بیٹے عیسیٰ کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری والدہ کو اللہ کے سوا معبود بنا لو۔ وہ کہیں گے، تو پاک ہے، مجھ کوکسی طرح زیبا نہ تھا کہ میں وہ بات کہوں جس کے کہنے کا مجھ کو کوئی حق نہ تھا اگر میں نے یہ بات کہی ہوگی تو ضرور تجھے معلوم ہوگی۔ تو میرے دل کی بات جانتا ہے۔ البتہ میں تیرے دل کی بات نہیں جانتا بے شک تو ہی غیب کی باتیں جاننے والا ہے۔ ‘‘ ……………… شرح ………………… انبیاء و اولیاء کی عبادت ان بدعتیوں کو اس بات کا علم ہے کہ مشرکین مکہ، توحید ربوبیت کا اقرار کرتے تھے اور یہ
Flag Counter