Maktaba Wahhabi

44 - 153
﴿اجْعَل لَّنَآاِلٰہًا کَمَالَہُمْ اٰلِہَۃٌ﴾(الاعراف:138) ’’جیسے ان لوگوں کے پاس معبود ہیں ایسا ہی ایک معبود ہمارے لیے بھی بنا دو۔‘‘ ……………… شرح ………………… ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ یہ آیت کریمہ صرف شرک اکبر کے لیے خاص ہے یا اس میں چھوٹے اوربڑے ہرشرک کا تذکرہ ہے، اس بارے میں علماء کی آراء مختلف ہیں۔ ٭ یہ آیت ہر شرک کے لیے ہے،مثلاً:غیر اللہ کی قسم کھانے والے کی بھی بخشش نہ ہوگی۔ ٭ یہ آیت صرف شرک اکبر کے متعلق ہے جس کے مرتکب کی بخشش نہ ہوگی۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے دونوں طرح کے اقوال ملتے ہیں۔ بہر حال ہر طرح کے شرک سے بچنا چاہیے کیوں کہ اس آیت کریمہ میں شرک کو بڑے یا چھوٹے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا گیا، لہٰذا محتاط طریقہ یہی ہے کہ اس آیت کو ہر طرح کے شرک سے متعلق سمجھا جائے۔ دین سے مراد عبادت ہے اللہ تعالیٰ کسی سے بھی دین الٰہی کے علاوہ قبول نہ کرے گااور یہی عبادت ہے، فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ نُوْحِیْٓ اِلَیْہِ اَنَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنَا فَاعْبُدُوْنَ﴾(الانبیائ:25) ’’ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھی بھیجا اسے یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں لہٰذا میری ہی عبادت کرنا۔ ‘‘ یہی اسلام ہے جس کے بارے میں فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ مَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ﴾(آل عمران:85) ’’جو اسلام کے علاوہ کوئی دین تلاش کرے گا وہ اس سے کسی صورت بھی قبول
Flag Counter