Maktaba Wahhabi

85 - 153
اعتراض:…اگر مشرکین یہ اعتراض کریں کہ یہ آیات تو ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھیں جو بتوں کے پجاری تھے لیکن یہ اولیاء بت تو نہیں ہیں! ایسی صورت میں آپ گزشتہ دلائل بھی ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں، یعنی جو شخص بھی اللہ کے سوا کسی دوسرے کو معبود والا درجہ دے یا بالفاظ دیگر اللہ کی عبادت کی طرح اس کی عبادت کرنے لگے تو گویا اس نے اسے معبود بنا کر بت بنا لیا ہے۔اس صورت میں انبیاء،اولیاء اور بتوں میں کیافرق باقی رہتاہے؟!۔ چنانچہ یہ سب ایک جیسے عبادت گزار اور مشرک ہیں یہ معبود ان کے کسی کام نہ آئیں گے۔  فانہ اذا أقر أن الکفار یشہدون بالربوبیۃ کلہا للّٰہ، وأنہم ما أرادوا ممن قصدوا الا الشفاعۃ، ولکن أراد أن یفرق بین فعلہم وفعلہ بما ذکرہ۔ فاذکر لہ أن الکفار منہم من یدعو الأصنام، ومنہم من یدعو الأولیاء الذین قال اللّٰہ فیہم: ﴿اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّہِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّہُمْ اَقْرَبُ﴾[الاسرائ:57] ویدعون عیسیٰ بن مریم وأمہ وقد قال اللّٰہ تعالیٰ:﴿مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلاَّ رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ وَ اُمُّہ‘ صِدِّیْقَۃٌ کَانَا یَاْکُلٰنِ الطَّعَامَ اُنْظُرْ کَیْفَ نُبَیِّنُ لَہُمُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰی یُؤْفَکُوْنَo قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وّ اللّٰہُ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾[المائدۃ: 75،76] واذکر لہ قولہ تعالیٰ:﴿وَ یَوْمَ یَحْشُرُہُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰئِکَۃَِاَہٰٓؤُلَآئِ اِیَّاکُمْ کَانُوْا یَعْبُدُوْنَo قَالُوْا سُبْحٰنَکَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِہِمْ بَلْ کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ اَکْثَرُہُمْ بِہِمْ مُّؤْمِنُوْن﴾[سبأ: 40،41]
Flag Counter