Maktaba Wahhabi

153 - 153
یہ آیت اس کے متعلق ہے جو حق پہچاننے کے باوجود حق سے دشمنی رکھتا ہے لیکن یہ شخص اپنے دل سے نہ توحید کو پسند کرتا ہے اور نہ اسلام پر مطمئن ہے۔ البتہ ظاہری طور پر شریعت کا اظہار کرتا ہے تاکہ مسلمانوں اور رسول اللہ کو دھوکہ دے سکے۔ اگر کوئی آدمی پوری طرح توحید کے تقاضوں کو نہیں سمجھتا لیکن لوگوں کی دیکھا دیکھی عمل کرتا ہے اور اسے حقیقی بات کا علم نہیں کہ یہ ایسا کیوں کرتے ہیں تو ایسے شخص کے لیے واجب ہے کہ اس کی تعلیم حاصل کرے۔ لیکن اگر وہ اسی جہالت پر قائم رہتا ہے اور اپنی اس حالت کو تبدیل نہیں کرتا تو وہ منافق ہے۔ فاضل مؤلف نے اس مسئلے کو بہت زیادہ اہمیت بنا کر پیش کیا ہے کہ اکثر لوگ حق کا انکار صرف اس وجہ سے کرتے ہیں کہ لوگ ان کو ملامت کریں گے، لوگ ان کو مذاق بنائیں گے یا دنیاوی عہدے کے حصول کے لیے وہ حق بات کا انکار کرتے ہیں تو ایسے شخص کے تمام حالات کو دیکھ کر اس پر نفاق وغیرہ کا حکم لگے گا۔ اسی طرح دیکھا جا سکتا ہے کہ خالص مومن کون ہے۔  ولکن علیک بفہم آیتین من کتاب اللّٰہ: أولاہما: قولہ تعالیٰ:﴿لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمٰنِکُمْ﴾[التوبۃ: 66]، فاذا تحققت أن بعض الصحابۃ الذین غزوا الروم مع رسول اللّٰہ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم کفروا بسبب کلمۃ قالوہا علیٰ وجہ المزح واللعب تبین لک أن الذی یتکلم بالکفر، أو یعمل بہ؛ خوفًا من نقص مال، أو جاہ، أو مداراۃ لأحد، أعظم ممن یتکلم بکلمۃ یمزح بہا۔ والآیۃ الثانیۃ: قولہ تعالیٰ:﴿مَنْ کَفَرَ بِاللّٰہِ مِنْ بَعْدِ اِیْمَانِہٖٓ اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہ‘ مُطْمَئِنٌّ م بِالْاِیْمَانِ وَ لٰکِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْکُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْہِمْ غَضَبٌ
Flag Counter