Maktaba Wahhabi

287 - 306
10. روزانہ 3 عدد پیلوکا (پھل) کھائیے۔ درد کا بہترین علاج ہے۔ یاد رکھئے درد ختم کرنے کی دوائیاں عارضی درد ختم کرتی ہیں لہٰذا کم سے کم استعمال کریں۔ ٭ چہر ے کے لئے ورزشیں :۔ مندرجہ ذیل ورزشوں کو اس ترتیب سے کریں جس ترتیب سے دی گئی ہیں۔ان ورزشوں سے آہستہ آہستہ چہرہ کی جھریاں جاتی رہتی ہیں اور چہرہ کی جلد صاف اور روشن ہوجاتی ہے۔ نیز رخساروں میں جو گڑھے پڑجاتے ہیں وہ بھی جاتے رہیں گے اور چہرہ بھی بھر جائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 1. دونوں ہتھیلیاں ٹھوڑی کے دونوں طرف رکھ کردباتے ہوئے اوپرلے جائیے۔یہاں تک کہ دونوں آنکھوں کے کناروں تک ہتھیلیاں پہنچ جائیں۔ یہ کم از کم 10بار کریں۔ 2.دونوں ہاتھوں کی چھنگلیاں پانی سے دھو کر منہ میں ڈالئے۔ ان انگلیوں سے دونوں باچھوں کو کھینچئے اور ڈھیلا چھوڑیئے۔ اس سے دہانہ نہیں بڑھے گا بلکہ دہانہ کے چاروں طرف جو عضلات ہیں وہ مضبوط ہوجاتے ہیں اور اس طرح وہ عمر کے ساتھ لٹک نہیں جاتے۔یہ ورزش10بار کریں 3. پہلے انگلیوں سے دونوں کنپٹیوں کا مساج کریں۔ پھرہتھیلیوں کوچہرہ پر آنکھوں کے کونوں پر رکھئے اوریہاں سے دباکردونوں کنپٹیوں کے اوپر سے گزار کر سر کی پچھلی طرف پہنچائیں ۔ اس طرح آنکھوں کے کونے پر جھریاں صاف ہوجائیں گی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 0 6 سال کی عمر میں 40سال کے نظر آئیے ہر مرد اور عورت 40 سال کی عمر سے پہلے یا جتنا جلد ممکن ہو باقاعدگی سے روزانہ ورزش کریں اور متوازن غذا کھائیں تاکہ ہمیشہ صحت مند رہیں ۔ علاجی تدابیر کے علاوہ روزانہ ورزش کو زندگی کا ایک لازمی حصَّہ بنالینا ضروری ہے۔ کھانا، پانی اور ہوا کی طرح ورزش بھی انتہائی ضروری ہے۔ حرکت میں برکت کا قول بالکل درست ہے۔
Flag Counter