Maktaba Wahhabi

280 - 306
فرمان الہٰی ہے :۔ (ترجمہ)’’بیشک وہ (اﷲ)اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔‘‘(انعام 6 : آیت 141) ٭ وضوکی سنتیں:۔ 1. وضو سے پہلے بِسْم اللّٰہِ پڑھنا۔(ترمذی) 2.مسواک کرنا(بیہقی) 3. اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں پانی زور سے چڑھانا۔(ترمذی) 4.  تمام وضو کے اعضا مَل مَل کر دھونا۔(مسند احمد) 5. ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں میں خلال کرنا۔(ترمذی) تاکہ وہاں بھی پانی پہنچ جائے 6. داڑھی کا خلال کرنا۔(ترمذی) 7. کانوں کا مسح کرنا۔ (ترمذی ) 8. وضو کے بعد شرمگاہ کی جگہ (کپڑے) پر پانی کے چھینٹے مارنا۔ (مسند احمد) ٭ وضو کے بعد کی مسنون دعا :۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ حْدَ ہ‘ لَا شَرِ یْکَ لَہ‘ وَ اَ شْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ ہ‘ وَ رَ سُوْ لُہ‘ (ترجمہ)’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندہ اور رسول ہیں۔‘‘( مسلم) ورزش کی اہمیت اور اسکے فوائد تندرست و توانا رہنے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے۔ یہ انسان کی جسمانی قوت پر بڑا خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔ ورزش سے دوران خون مناسب حد تک تیز ہوجاتا ہے۔ ورزش سے اخراج فضلہ کا عمل بھی درست رہتا ہے جسم کا فاسد مادہ یعنی پسینہ، پیشاب
Flag Counter