Maktaba Wahhabi

290 - 306
چربی کم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ کم از کم ایک گھنٹہ تیز ورزش کی جائے کھلی ہوا میں مثلاََ باغ یا کمرہ کی کھڑکیاں کھول کر صبح بعد نماز فجر اور شام کوعصر کی نماز کے فوراََ بعد ورزش کرنا بہترین ہے ۔ ٭ زیادہ عرصہ جوان رہنے کیلئے مالش کریں : 1. ہفتہ میں 2 دفعہ پورے جسم اور سر پر زیتون یا سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور صبح نہا لیں۔مَردوں اور عورتوں دونوں کیلئے بہترین ہے۔ 2. ہر قسم کے درد مثلاً جوڑوں، پٹھوں، گردن کے اعصاب، عرق النسائ، کمر کا درد، موچ، پٹھوں کا کھچاؤ وغیرہ کیلئے صرف تکلیف کی جگہ پر صبح و شام مالش کریں۔ ہاتھ، پیروں کا سن ہو جانا 1. روزانہ آدھا لیموں اور ایک چمچہ شہد ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پئیں کم از کم 40 دن۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہو گا۔2. خشک خوبانی ایک عدد رات کو پانی میں بھگو کر کم از کم 40 دن تک روزانہ صبح کھائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی افاقہ ہو گا۔ 3. کلونجی11 دانے روزانہ پانی کے ساتھ کھائیں۔4. ایک گولی وٹامن سی اور ایک وٹامن بی کمپلیکس روزانہ ناشتہ کے بعد لیں۔تکلیف زیادہ ہو تو شام کو بھی۔ ہائی بلڈ پریشر اور دوسری بیماریوں کا علاج 1. روزانہ 7 عدد نیم کی تازہ کونپلیں اور 7 عدد کالی مرچ کھائیں یا روزانہ صبح نیم کی پتیوں کا تازہ رس ایک چمچہ پئیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے شوگر، جلدی امراض، جگر کے امراض، بلڈپریشر اور جنسی بیماریوں سے حفاظت ہو جائیگی۔2. ایک جوا لہسن ہر کھانے کے ساتھ کھائیے نہایت مفید ہے۔ تقریباً ہر مرض کا علاج بھی ہے۔لہسن نہار منہ نہیں کھائیے۔3. بعد نماز فجر روزانہ ایک گھنٹہ پیدل چلیں ترجیحاً ایسی گھاس پر جس پر شبنم
Flag Counter