Maktaba Wahhabi

291 - 306
گری ہوئی ہو۔(نماز فجر سے پہلے چلیں تو اور بھی بہتر ہے اور یہ وقت تہجد بھی ہے) اس سیر کے دوران لَاحَوْلَ وَ لَا قُـوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ضرور پڑھتے رہیں جو ہر بیماری کا مسنون علاج بھی ہے۔ ہر ماہ وزن تھوڑا تھوڑا کم کیجئے (بذریعہ کیلوریز، وٹامنز اور کو لسٹرول کنٹرول) ﴿ نوٹ:۔ وزن 2کلو ماہانہ سے زیادہ کم نہ کریں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’میانہ روی اختیار کرو‘‘۔ (مشکوٰۃ) ٭ کیلوریز کنٹرول:۔ 1200 کیلوریز روزانہ لیں۔ اس سے کم لینے پر صحت خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ 1. روزانہ ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ رات (خالی پیٹ) تیز تیز پیدل چلیں۔ 2. نمک آدھا کر دیں۔ 3. روزانہ کم از کم 12 گلاس پانی پئیں۔ 4. کھانے ابلے ہوئے یا بہت ہی کم تیل (ترجیحاً زیتون کا) میں پکے ہوئے کھائیں۔ مرغی یا مچھلی(2چھوٹی بوٹیاں ہفتہ میں3 بار) بھون کر یا (Steamed) لیں۔ 5. ناشتہ میں گریپ فروٹ آدھا، ایک سیب، بغیر کریم والے دودھ سے بنا ہوا دہی آدھا کپ، ٹوسٹ 2عدد ابلے ہوئے انڈوں کی صرف سفیدی (انڈہ کی سفیدی گوشت کا نعم البدل ہے)، ایک گلاس بغیر کریم والا دودھ (Skimmed Milk) اور چائے۔ 6. دوپہر اور رات کے کھانے میں دال یا سبزی ایک چھوٹی پلیٹ ایک چمچہ جامن کے سرکہ کے ساتھ اور ایک چپاتی۔ 7. ایک سیب، ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک لیموں کا عرق 2 عدد گولیاں سوئیٹکس
Flag Counter