10. قرآن کی تلاوت بہت ز یادہ کیجئے۔ 11. ’’اپنے گھروں کو قبریں نہ بناؤ شیطان اس گھر سے بھاگتاہے جس میں سورۂ بقرہ پڑھی جائے۔‘‘ (مسلم) صبح و شام اور سونے و جاگنے کے اذکار، گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کے اذکار، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کے اذکار بھی شیطان کو بھگاتے ہیں۔ 12. روزا نہ مندرجہ ذیل مسنون اذکاربھی پڑھئیے، پورا دن شیطان آپ سے دور رہے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 1. سوتے وقت آیۃ الکر سی پڑھیئے۔ 2. سورۂ بقرہ کی آخری 2آیات پڑھیئے۔ 3. مندرجہ ذیل و ظیفہ 10 مرتبہ پڑھئیے :۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ حْدَ ہ‘ لَا شَرِیْکَ لَہ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِ یْرٌ (ترجمہ)’’اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں اسی کیلئے بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پرقاد رہے۔‘‘ (بخاری،مسلم) وضو کے مسائل فرمان الٰہی ہے:۔ (ترجمہ) ’’اے ایمان والو، جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لیا کرو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں تک دھولیا کرو‘‘ (مائدہ 5 : آیت 6) ایک بدوی(دیہاتی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور وضو کے متعلق دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے 3 دفعہ وضو کے اعضا کو دھو کر دکھایا، پھر فرمایا وضو اس طرح ہے جو اس سے زیادہ دفعہ دھوئے اس نے برا کیا، زیادتی کی اور ظلم کیا (نسائی)آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایک بار اور 2 بار بھی وضو میں اعضاکو دھونا ثابت ہے (ترمذی) 3بار سے زیادہ اعضا وضوکو دھوناخلاف سنت ہے(نسائی) کم از کم پانی سے وضو کریں خواہ آپ بہتی نہر کے کنارہ ہی بیٹھے ہوں ورنہ اسراف ہو گا۔( ابن ما جہ) |
Book Name | بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی |
Writer | مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل |
Publisher | نا معلوم |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 306 |
Introduction |