Maktaba Wahhabi

44 - 389
5. الوحدان فی مسند ابن مخلد 6. مختصر فی علل الحدیث 7. اجوبۃ عن صحیح البخاری(مفقود) 8. الاملاء فی شرح الامؤطا(مفقود) یہ کتاب ایک ہزار کے لگ بھگ صفحات پر مشتمل تھی۔[1] 9. ترتیب مسند بقی بن مخلد(مفقود) 10. تسمیۃ شیوخ مالک(مفقود)[2] عقائد و اصول 1. اسماء اللہ الحسنیٰ اللہ کے ناموں اور صفات کی تشریح پر مشتمل ہے۔غزالی کہتے ہیں کہ یہ کتاب ابن حزم کے حافظے اور ذہانت پر دال ہے[3]۔ 2. الاصول والفروع دو جلدوں پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں ایمانیات،نبوت اور ستاروں کے متعلق اظہار خیال کیا گیا ہے۔دارالکتب العلمیہ بیروت سے شائع شدہ ہے۔علماء کی ایک کمیٹی نے اس کی تحقیق کی ہے۔ 3. التلخیص فی اعمال االعباد۔ 4. البیان عن حقائق الایمان۔ ڈاکٹر احسان عباس کے شائع کردہ مجموعۃ الرسائل لابن حزم میں شامل ہے۔ 5. کتاب الدرۃ فیما یجب ااعتقادہ۔ احمد بن ناصر بن محمد اورسعید بن عبد الرحمٰن کی تحقیق و تعلیق کے ساتھ مطبعۃ المدنی ،قاہرہ سے شائع شدہ۔ط۔1988ء۔یہ کتاب رویت باری تعالیٰ قرآن ، عصمت انبیاء۔ایمان کی اقسام اور صحابہ کے مرتبے ایسے اہم عقائدپر مشتمل ہے۔
Flag Counter