ہلدی سے علاج ہلدی آگ پر بھون کر باریک پیس لیں پاؤ چمچہ نیم گرم پانی کیساتھ کھائیں تو بلغمی کھانسی ختم ہو جاتی ہے۔ ہلدی سوجن کو دور کرتی ہے۔ چوٹ اندرونی ہو یا بیرونی سفوف ہلدی ایک چٹکی گرم دودھ میں ملاکر پی لیں۔ ہلدی پیٹ کے کیڑوں کو بھی مارتی ہے۔ جب زکام میں رطوبت بہتی ہو تو ہلدی کا دھواں ناک اور حلق میں پہنچانے سے پانی بہنا بند ہو جاتا ہے۔ ہوا سے علاج 1. تازہ ہوا میں نماز فجر کے بعد گہرے گہرے سانس لیں جتنے گہرے سانس آپ لے سکتے ہوں لیں اور سانس کو تھوڑی سی دیر کیلئے اندر روک لیں۔اسطرح کم از کم 40 بار کریں۔ مریض یہ عمل لیٹ کر بھی کر سکتے ہیں۔ پھیپھڑوں کی بیماری، سانس کی بیماری اور دوسری بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ یہ ورزش روزانہ کریں بیماری کے بعد بھی اس ورزش کو جاری رکھیں۔ صدقہ و نماز کی پابندی کریں۔ 2. بعد نماز فجر تازہ ہوا میں گھا س پر خوب تیز تیز پیدل چلیں۔ گھا س پر چلنا بہت سے موذی ا مرا ض کیلئے مفید ہے۔ چلنے کے دوران ا للہ ربّ العزت کا ذکر کرتے رہیں مثلاً: لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کا طریقہ 1. بالائی میں لیموں کارس ملاکر رات سوتے وقت لگائیں۔ 2. دودھ میں ذرا سی زعفران پیس کر لگائیں 3. گریپ فروٹ کے رس میں چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی ملاکر لگائیں ۔ |
Book Name | بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی |
Writer | مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل |
Publisher | نا معلوم |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 306 |
Introduction |