Maktaba Wahhabi

69 - 389
فصل دوم: جمہور علما کے اصول اجتہاد جمہور علماے اہل سنت والجماعت کے ہاں اصول اجتہاد قرآن ، سنت، اور اجماع ہیں۔ قیاس کو اسلوبِ اجتہاد کا نام دیا جا سکتا ہے جس پر بات آیندہ آئے گی۔ دیگر اسالیب میں استحسان،استصلاح، استصحاب وغیرہ شامل ہیں جنھیں علاحدہ فصل میں بیان کیا جائے گا۔ ماخذ اول:قران مجید لفظ قرآن قرا یقرا سے مشتق ہے جس میں پڑھنے اور خواندگی کے معنیٰ پائے جاتے ہیں ،اسی سے تلاوت ہے ۔قران بروزن فعلان ہے ۔اس باب کی خصوصیات میں مبالغہ اور کثرت ہیں فلہٰذاقرآن؛بار بار اور زیادہ سے زیادہ پڑھے جانے والا۔[1] قرآن کریم کا اصطلاحی مفہوم قرآن مجیدکی متعدد اصطلاحی تعریفیں کی گئی ہیں۔ ذیل میں مختلف مکاتب فقہ کے عالموں کی تعریفیں نقل کی جاتی ہیں: پہلی تعریف: امام غزالی رحمہ اللہ قرآن کریم کی تعریف یوں کرتے ہیں: "وحد الکتاب ما نقل إلینا بین دفتی المصحف على الأحرف السبعة المشهورة نقلا متواترا ." ’’ کتاب اللہ کی تعریف جو ہماری طرف مصحف کے دو گتوں کے درمیان نقل کیا گیا ہے احرف سبعہ مشہورہ پر مشتمل ہے اور بہ نقل تواتر ہم تک پہنچا ہے۔‘‘
Flag Counter