Maktaba Wahhabi

286 - 306
ممکن ہو وزن کو پہیوں والی ٹرالی پر رکھ کر کھینچیں۔ بھاری بوجھ اٹھاتے ہوئے ہمیشہ اپنے گھٹنوں کو موڑئیے۔ اپنی کمر کے نچلے حصہ کو ہرگز نہ موڑیں۔ پھر وزن اٹھائیں۔ 3. کار کی سیٹ کو اس قدر آگے کریں کہ آپ کے گھٹنے کولھوں سے ذرا سا اونچے رہیں۔ ایک چھوٹا تکیہ یا تولیہ نچلی کمر کے پیچھے رکھیئے۔ 4. اوندھا (پیٹ کے بل)نہ سوئیں۔ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کو اوندھا(پیٹ کے بل) لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ’’یہ جہنمیوں کا لیٹنا ہے ‘‘(ابن ما جہ) دائیں کروٹ لیٹیں اور ایک تکیہ دونوں ٹانگوں کے درمیان رکھیں۔ نرم اور دھنسے ہوئے گدے پر نہ سوئیں۔ ہمیشہ سخت اور ہموار گدے پر سوئیے اور ہاتھوں کے سہارے سے اٹھیں۔ 5. کمر سیدھی کر کے چلیں۔ کمر ہر گز آگے جھکی ہوئی نہ ہو۔ زیادہ اونچی ایڑی کے جوتے نہ پہنیں۔ ہینڈ بیگ یا بیلٹ والا بیگ لے کر چلیں تو تسمے سینہ پر کراس نہ کریں بلکہ ایک کندھے پر لٹکائیں۔ کندھا بدلتے رہیں۔ استری کرتے ہوئے یا میز پر کوئی کام کرتے ہوئے اپنی کمر کو بالکل سیدھا رکھیئے۔ 6. ہمیشہ سیدھے کھڑے ہوں۔ اگر زیادہ وقت کیلئے کھڑا رہنا ہو تو ایک پاؤں کسی چھوٹے اسٹول پر رکھیں اور مناسب وقفہ سے پاؤں بدلتے رہیں۔ 7. جب آپ لمبے وقت کیلئے بیٹھیں تو پاؤں ایک چھوٹے اسٹول پر رکھیں تاکہ گھٹنے آپ کے کولھا سے ذرا سا اونچے رہیں۔ کمر صوفہ یا کرسی کی پشت سے لگا کر رکھیں۔ ایک پتلا تکیہ کمر کے نچلے حصّہ کے پیچھے رکھیں۔ 8. جب کمر میں درد نہ ہو تو کوشش کریں روزانہ صبح ایک گھنٹہ (یا جتنا زیادہ سے زیادہ ممکن ہو) سیر کریں۔ ہمیشہ کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے پیدل چلیں کمر جھکا کر نہ چلئے ورنہ مستقل کمر جھک سکتی ہے۔ 9. اگر کمر میں درد ہو جائے تو روزانہ کمر پر زیتون یا کسی اور تیل کی مالش کریں۔
Flag Counter