Maktaba Wahhabi

285 - 306
میں وقت پر اد ا کرنی ہے جب تک ہوش ہو۔ 6. منہ پورا کھولیں بند کریں اوپر نیچے اور دائیں بائیں۔ یہ دماغ کی اور چہرہ کی بہترین ورزش ہے۔ہر ورزش 40مرتبہ سے 100 مرتبہ تک روزانہ کریں۔ ٭ بیٹھ کر کرنے والی ورزشیں :۔ یہ ورزشیں آپ ریل، جہاز میں بھی کریں جو جو ورزش ممکن ہو روزانہ آدھا گھنٹہ صبح ۔ (ہر روز 40مرتبہ تک) 1. دونوں ہاتھ سر کے اوپر لے جائیں اور تالی بجائیں پھر واپس لائیں۔ 2.گردن دائیں طرف زیادہ سے زیادہ موڑیں جس طرح نماز میں سلام پھیرتے ہیں مگر تھوڑازیادہ جتنی زیادہ سے زیادہ موڑ سکتے ہوں پھر چند سیکنڈ اسی حالت میں رہیں اس کے بعد اسی طرح بائیں طرف۔ 3. گردن کو دائیں طرف سے بائیں طرف دائرہ کی شکل میں گھمائیں۔اس کے بعد بائیں طرف سے دائیں طرف۔ 4. گردن کو زیادہ سے زیادہ پیچھے لے جائیں ۔ پھر آگے سینہ کی طرف لائیں اس طرح کہ ٹھوڑی سینہ سے لگ جائے۔ 5. دونوں پیر آگے کی طرف بچھا کر دائیں ٹانگ اوپر کی طرف زیادہ سے زیادہ اٹھائیں پھر بائیں ٹانگ۔ ٭ کمر کے درد کی احتیاطی تدابیر :۔ 1. کمر میں درد ہو تو ورزش نہ کریں کمر پر دباؤ کم کرنے کیلئے ٹانگوں اور پیٹ کے عضلات مضبوط بنائیں۔ اپنا وزن کم کریں۔ لیٹ کر پیٹ اور ٹانگوں کی ورزش کریں۔ جہاں تک ممکن ہو ٹانگوں کو اٹھائیے 2. دو برابر کے وزن لے کر چلیں تاکہ کمر کے عضلات پرمتوازی دباؤ پڑے۔ جہاں
Flag Counter