سورۂ فاتحہ ہر مرض کا بہترین علاج ہے ہر قسم کی بیماریوں کیلئے سورۂ فاتحہ اکسیر علاج اور بہترین دعا ہے جب تک پریشانی ختم نہ ہو جائے یہ سورۂ شفا بار بار روزانہ پڑھتے رہیئے۔ بیماری ختم ہونے کے بعد بھی۔ اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿١﴾ الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣﴾ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿٤﴾ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿٥﴾ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿٦﴾ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾ (آمین) (ترجمہ )’’میں اﷲ کی شیطان مَردودکے(شر)سے پناہ چاہتا ہوں ۔ میں اﷲ کے (مبارک) نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔‘‘ ’’تمام تر تعریفیں صرف اﷲ (جوکہ) ربّ العالمین (ہے) کے لئے ہیں (جو) بڑا ہی مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے روز جزا کا مالک ہے ۔(اے اﷲ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا (اور) ان لوگوں کے راستہ سے محفوظ رکھ جن پر تیرا غضب نازل ہوا۔ اور نہ ہی ان لوگوں کے راستہ پر چلا جو گمراہ ہو گئے۔ ‘‘آمین سو نٹھ سے علاج (چونے میں خشک کی ہوئی ادرک کو سونٹھ کہتے ہیں۔) فرمان الٰہی ہے:۔ (ترجمہ)’’جنت میں انہیں ایسے پیالے بھرے ہوئے پلائے جائیں گے جن میں سو نٹھ ( زنجبیل )کی آمیزش ہوگی۔‘‘ (الدھر 76 : آیت 17) |
Book Name | بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی |
Writer | مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل |
Publisher | نا معلوم |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 306 |
Introduction |