Maktaba Wahhabi

278 - 306
سے بچئے اور کسی عضو کو 3 بار سے زیادہ نہ د ھوئیں ورنہ آپ کا شمار فضول خرچی کرنے والوں میں ہو گا۔ فرمان الٰہی ہے:۔ (ترجمہ) ’’بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔‘‘ (بنی اسرائیل 17 : آیت 27) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ 1. ’’اگر بہتی نہر کے کنارہ پر بھی وضو کر رہے ہو تو پانی کے استعمال میں فضول خرچی نہ کرو‘‘ (ابن ما جہ)۔ پورا نل کھول کر وضو نہ کریں بلکہ چلو میں پانی لیکر نل بند کر دیں اور اعضا کو مَل مَل کر د ھوئیں تاکہ کوئی جگہ خشک نہ رہے۔ 2. میرے پاس جبر ئیل ( علیہ السلام )آئے اور فرما یا :۔ ’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ جب بھی و ضو سے فارغ ہوا کریں تو اپنی شرم گاہ پر (کپڑے کے ا وپر سے)چھینٹے ما ر لیاکریں۔‘‘ (ترمذی) یہ و سواس کا بہترین علاج ہے۔3. ’’جب تک آواز نہ سن لو یا بدبو نہ آئے نماز جاری رکھو ‘‘(مسلم) محض شک یا وسوسہ کی و جہ سے دوبارہ وضو نہیں کرنا چاہیئے 4. ’’تم میں سے کوئی بھی اپنے غسل خانہ میں ہر گز پیشاب نہ کرے کہ پھر وہیں غسل یا وضو کرنے بیٹھ جائے۔ عام طور پر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں‘‘(ابوداؤد) 5. بیت الخلا جن اور شیاطین کے حاضر ہونے کی جگہ ہے۔ اسلئے تم میں سے جب کوئی بیت الخلا جائے تو یہ دعا (ضرور) پڑھے :۔ بِسْم اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِ نِّـیْٓ اَ عُوْ ذُ بِـکَ مِـنَ الْخُبُـثِ وَ الْخَبَا ئِثِ ( ترجمہ)(اللہ کے نام کے ساتھ) ’’اے اللہ،میں آپکی پناہ مانگتا ہوں خبیث جنوں اور جنیوں سے‘‘ (بخاری)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلا سے باہر تشریف لا کر یہ دعا پڑھتے تھے : غُـفْـرَ ا نَـکَ (ترجمہ)’’(اے اﷲ) میں آپ سے مغفرت کا سوال کر تا ہوں۔‘‘ (نسائی) 8.’’جس چیز میں شک ہو اس میں مزید سوچ و بچار ترک کردو۔‘‘(بخاری ) 9. اذان دیجئے،کہ اذان سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے۔( بخاری،مسلم)
Flag Counter