جائے۔(مجرب ہے)3. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’کبھی کبھی میرے دل میں بھی وسواس اور اَ وْ ھَام ( و ہم) اور پریشان کن خیالات کا ہجوم ہو جاتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے دن میں100 بار استغفار کرتا ہوں‘‘(مسلم) 4. وسوسوں سے بچنے کے لئے سورۂ اخلاص بار بار پڑھئیے (مفہوم حدیث ابوداؤد) اسلئے کہ یہ سورۂ اللہ کریم کے مخلوق ہونے کی نفی اوراللہ تعالیٰ کے خالق ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ ’’ایک بار سورۂ اخلاص پڑھنے کا ثواب تہائی قرآن کے برابر ہے‘‘ (بخاری) روزانہ زیادہ سے زیادہ اس سورۂ کوپڑھئیے۔ 5. فرمان الٰہی پڑھیئے: ھُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاھِرُ وَ الْبَاطِنُ وَ ھُوَ بِکُلِّ شَیْ ئٍ عَلِیْم (ترجمہ) ’’وہی اول اور آخرہے وہی ظاہر ہے وہی باطن ہے اور وہ ہر چیز کو جاننے والاہے۔ ‘‘ (الحدید 57 : آیت 3 ) 6. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ لوگ ہمیشہ سوالات کرتے رہیں گے یہاں تک یہ کہا جائے گا کہ ساری مخلوق کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے تو اللہ تعالیٰ کو (نعوذ باﷲ) کس نے پیدا کیا ؟ اس مو قع پر آپ کہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا اور اسکا کوئی ہمسر بھی نہیں ہے( یاپوری سورۂ اخلاص پڑھیں) اس کے بعد 3 دفعہ اپنی بائیں طرف تھتکاردیں اور شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیئے۔ ‘‘( ابوداؤد) 7. جو لوگ نماز کیلئے وضو صحیح طریقہ سے نہیں کرتے ایسے لوگوں کے دلوں میں بھی وسوسے زیادہ آتے ہیں اور قرأت میں شک پیدا ہوتا ہے(نسائی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’وضو والے شیطان کا نام وَ لَـھَانْ ہے جو و ضو میں وسوسے ڈالتاہے۔پانی کے وسوسوں سے بچو ‘‘ (ترمذی) ’’ ٹخنوں اور کہنیوں سے کچھ اوپر تک دھونا بہتر ہے۔‘‘(بخاری)یہ شیطان وسوسے ڈال کر پریشان کرتا ہے کہ شاید وہاں پانی نہ پہنچا ہو شاید ابھی 3 بار نہ ہوا ہو، ایسے وسوسوں |
Book Name | بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی |
Writer | مولانا ریحان اکرم ، مولانا مشتاق احمد شاکر اور حکیم مولانا امان اللہ فیصل |
Publisher | نا معلوم |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 306 |
Introduction |