Maktaba Wahhabi

289 - 306
صحت) پوری دنیا والے مل کر بھی اس کو نہیں روک سکتے ۔‘‘(مفہوم حدیث ترمذی ) تو پھر غم کس بات کا ؟ 12. ہر حال میں خوش رہئے۔ دوسروں سے محبت اور ہمدردی کیجئے۔ 13. 8 گھنٹے روزانہ سوئیے۔ زیادہ سے زیادہ صفائی، پرہیزگاری کاخیال رکھیئے اور پانچوں نمازیں وقت پر (مرد حضرات) مسجد میں پڑھیں۔ ہر کام اعتدال سے کیجئے۔ 14. روزانہ غسل کریں ۔ وضو اچھا کیا کریں اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں زور سے پانی چڑھائیں۔ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھوئیں اور کلی کریں۔ 15. سونے سے پہلے سنت پر عمل کرتے ہوئے وضوکریں۔ 16. کثرتِ جماع صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔صحت مند جسم کیلئے مہینہ میں 3 بار کافی ہے کھانے کے دوران پریشانیوں شکایات ، اختلافی مسائل اور تلخ گفتگو نہ کیجئے۔ بچوں اور گھر والوں کو برا نہ کہیں، صرف جس میں برائی ہو اس کو علیٰحدگی میں پیار سے سمجھائیں۔ خوش خوش کھانا کھانا صحت کی علامت ہے۔ 17. زیاد ہ نمک مرچ ، اچار ، چٹنیاں اور کو لڈ ڈرنک بیماری کا باعث ہیں ، یہ چیزیں کم سے کم کھائیں، نہ ہی کھائیں تو بہتر ہے ۔ ٭ حسن افزا ورزشیں کیجئے :۔بازوؤں کو حرکت دینا،کھڑے ہو کر پیر کے انگوٹھوں کو چھونا ،جسم کو دائیں بائیں آگے پیچھے ہلانا، جھکنا، مڑنا، ڈنڈنکالنا(دونوں بازؤوں کو زمین پر رکھ کر بازؤوں اور پاؤں پر زور دیتے ہوئے اپنے جسم کو نیچے اوپر کرنا)، بیٹھکیں لگانا، جیسی ورزشیں عضلات کو مضبوط بناتی اور جوڑوں اور عضلات کو بھی لچک دار رکھتی ہیں نیز عضلات اور جوڑوں کو نرم اور لچک دار رکھنے کیلئے پنجہ چھونے کی ورزشیں زیادہ کرنی چاہئے اور اس دوران تسلسل کے ساتھ گہرے سانس لینے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔ اچھلنے کودنے کی ورزشوں کے مقابلہ میں یہ زیادہ محفوظ اور مفید ہیں۔جسم میں
Flag Counter