﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ﴿١﴾ وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾ (اللیل۱،۲)
’’اور رات کی قسم جب وہ چھا جائے ،اور دن کی قسم جب وہ روشن ہوجائے۔ ‘‘
کبھی وقت ِ فجر کی قسم اٹھائی اور فرمایا:
﴿ وَالْفَجْرِ. وَلَیَالٍ عَشْرٍ ﴾( الفجر:۱۔۲)
’’اور وقت فجر کی قسم ، اور دس راتوں کی قسم۔ ‘‘
کبھی افق پر پھیلی ہوئی شفق اورشب کی ظلمت کے ساتھ ساتھ چاندنی رات کی قسم اٹھائی اور فرمایا:
﴿فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ﴿١٦﴾ وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ﴿١٧﴾ وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ﴿١٨﴾ (الانشقاق :۱۶-۱۸)
’’ اور مجھے قسم ہے شفق کی، اور رات کی اور اس کی جمع کردہ چیزوں کی قسم! اور چاند کی جب وہ کامل ہوجاتا ہے۔ ‘‘
اور فرمایا:
﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ﴿١﴾ وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾ (اللیل۱،۲)
’’اور قسم ہے چاشت کے وقت کی ، اور رات کی جب وہ چھا جائے۔ ‘‘
اور فرمایا:
﴿وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ ﴿٣٣﴾ وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ ﴿٣٤﴾ (المدثر:۳۳،۳۴)
’’ اور رات کی قسم ! جب وہ پلٹ جائے ، اور صبح کی قسم ! جب وہ روشن ہوجائے۔ ‘‘
اور فرمایا:
﴿وَالْعَصْرِ ﴿١﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ ﴿٢﴾ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ﴿٣﴾ (العصر۱،۲،۳)
’’وقت عصر کی قسم! انسان نقصان میں ہے۔ مگر وہ نہیں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے ہیں …‘‘
ان کے علاوہ بھی بہت ساری آیات ہیں جن میں وقت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
|