Maktaba Wahhabi

409 - 402
کسی اور نے کہا: مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے کہ دانہ خاک میں مل کر گلِ گلزار ہوتاہے شاخ گل پہ گل آنے سے پہلے خار آتے ہیں : اپنے مقام اور مقصد کے لیے مشکلات برداشت کرنا ہی کامیابی کی نشانی ہے۔ ایڈیسن کا قصہ آپ نے اس کتاب میں پڑھا ہوگا، ایک چیز ایجاد کرنے کے لیے نوہزار تجربات کیے ، اور آخرکارکامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ناکامیاں کامیابوں کا ایک زینہ ہوتی ہیں جن پرچلتے ہوئے کامیابی تک پہنچا جاتا ہے۔ بقول شاعر: رات بھر خون روئے ستارے تب سہانی صبح مسکرائی کبھی انسان کسی سابقہ واقعہ پر اتنا پریشان اور دل برداشتہ ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی اہم اور بڑے کام کی ہمت نہیں کرپاتا، اور یوں اس کی زندگی بیکار گزر جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کی اللہ نے ڈھارس بندھاتے ہوئے فرمایا ہے: ﴿ لِّكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ﴾(الحدید: ۲۳) ’’ تاکہ جو چیز تم سے رہ گئی ہے اس پر افسوس نہ کرو، اور جو چیز اللہ تعالیٰ تمہیں دیتے ہیں ، اس پر اتراؤ نہیں ۔ ‘‘ بقول اکبرالٰہ آبادی: تیمور نے ایک مورچہ زیر دیوار دیکھا کہ لے کر چڑھا دانے کو سوبار آخر جب سرِ بام پہنچا تو کہا پیش ہمت کوئی بھی مشکل نہیں دشوار
Flag Counter