Maktaba Wahhabi

348 - 402
ہر جا تیری قدرت کے ہیں لاکھوں مظہر حیراں ہوں کہ دو آنکھوں سے کیا کیا دیکھوں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ هَٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ‎﴿١١﴾ (لقمان :۱۱) ’’ یہ اللہ کی مخلوق ہے ، مجھے دکھاؤ جواس کے علاوہ ہیں انہوں نے کیا پیدا کیاہے، بلکہ ظالم لوگ صاف گمراہی میں ہیں ۔ ‘‘ وَفِيْ کُلِّ شَيْئٍ لَہُ آیَۃٌ تَدُلُّ عَلَی أَنَّہُ وَاحِدٌ ’’ہر ایک چیز میں ایک نشانی ہے ،جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ بے شک اللہ ایک ہے۔ ‘‘ احسانات الٰہی اور نعمتوں کا مشاہدہ : انسان کے پاس تمام موجود نعمتیں اللہ ہی کی طرف سے ہیں ۔ انسان احسان کا اسیر اور غلام ہے۔ جب انعام ، مہربانی اور نوازش اس کے دل و دماغ میں سرایت کرجاتے ہیں ، تو اسے اس (منعم حقیقی )انعام کرنے والے کے ساتھ محبت پر مجبورکرتے ہیں ؛ فرمایا: ﴿ وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ﴾(النحل:۵۳) ’’اور تم پر جو بھی نعمت ہے وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً ﴾(لقمان :۲۰) ’’کیا تم دیکھتے نہیں کہ بے شک اللہ نے تمہارے لیے مسخر کردیا ہے،جو کچھ آسمانوں میں ہے ، اور جو کچھ زمینوں میں ہے ، اوراس نے اپنی ظاہری اور باطنی
Flag Counter