Maktaba Wahhabi

381 - 402
اہل حق کی صحبت کے فائدے : اہل علم زہاد اوراہل ورع و تقوی کی صحبت چھ چیزوں سے چھ چیزوں کی طرف دعوت ہے : ۱: شک سے یقین کی طرف۔ ۲: ریا سے اخلاص کی طرف۔ ۳: غفلت سے ذکر کی طرف۔ ۴: دنیا میں رغبت سے آخرت میں رغبت کی طرف۔ ۵: تکبر سے تواضع کی طرف۔ ۶: بری صحبت اور افعال سے اچھے کاموں اورنصیحت کی طرف۔ اللہ کے لیے محبت پر انعام : ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کی مجلس میں فرمایا: (( قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ :الْمُتَحَابُّونََ فِي جَلاَلِي لَہُمْ مَنَابِرٌ مِنْ نُوْرٌ یَغْبِطُہُمُ النَّبِیُّونُ وَالشُّہَدَا)) [1] ’’ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’ میرے جلال سے محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہوں گے جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔‘‘
Flag Counter