Maktaba Wahhabi

70 - 402
اپنی دوسری ٹنکی کو بہتر طور پر استعمال کرلیں کہ اس کی مقدرا مقرر ہے ؛ اس میں جتنا پانی (زندگی)ہے ؛ وہ آپ جدید ٹیکنالوجی سے بھی نہیں دیکھ سکتے ، اور اس ٹنکی کو کھولنا بھی ممکن نہیں ہے۔ مگر اس کا پانی مسلسل گررہا ہے ۔ اس پانی کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے اپنے ذہن پر زور دینا ہوگا ۔ نئے نئے تجربات کرنے کے بجائے پچھلے تجربات کے نتائج اور بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل کرنا ہوگا۔ آپ ایک کشتی کے سوار ہیں جومسلسل حرکت کرتے ہوئے آگے کی طرف بڑھ رہی ہے ، اور اب کنارے کے قریب تر ہے ۔ خواہ آپ اس سے آگاہ ہوں یاغافل۔ یہ کشتی زندگی کی ہے جو کہ مسلسل حیات رواں کے بحر طلاطم خیز سے ٹکراتے ہوئے آخرت کے ساحل کی جانب بڑھ رہی ہے۔جنت کی وادی میں اترنے سے پہلے ساحل کے قریب جہنم کا ایک خطرناک بھنور ہے ، جس سے بچنے کے لیے سامان کرنا ہے ، اور میسر وقت کا ایک ایک لمحہ اس تیاری کے لیے غنیمت ہے ، کیا ہے کوئی عاقل جو پوری طرح تیاری کرلے ؟ وقت کی چند اہم خصوصیات وقت کی قیمت اور دیگر امور کے بیان سے پہلے یہ بہت مناسب ہوگا کہ وقت کی خصوصیات بیان کردی جائیں ۔ کیونکہ جب کسی چیز کی خاصیت کا علم ہوتا ہے ، تو اس سے فائدہ حاصل کرنے میں رغبت بڑھتی ہے ، اور دل میں زیادہ تڑپ اور شوق پیدا ہوتا ہے۔ یہی طریق کار فطری طور پر طبعِ بشری سے میلان رکھتاہے۔ ہر ایک چیز کی طرح وقت کی بھی کچھ خصوصیات ہیں ۔ جن کی روشنی میں ہمیں اس کے ساتھ معاملہ اور برتاؤ کرنا ہوگا ، ہمارا وقت کے ساتھ معاملہ جتنا بہتر ہوگا اتنا ہی بہتر نتیجہ بھی حاصل ہو گا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ‎﴿٣٩﴾‏ وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ ‎﴿٤٠﴾ (النجم:۳۹۔۴۰ ) ’’ اور یہ کہ انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کی وہ محنت کرتا ہے، اور یہ کہ وہ اپنی
Flag Counter