Maktaba Wahhabi

377 - 402
باہر ہیرو نہیں پیدا کیے جاسکتے، بلکہ ہیرو توقرآن کے باغیچوں اور صحیح احادیث کے سائے میں تیار ہوتے ہیں ۔ اور بغیر عقیدہ کے قوم کی مثال ان پتوں کی ہے جنہیں ہوائیں ادھر ادھر اڑاتی پھرتی ہیں ۔ اور جو کوئی حيّ علی الصلاۃ (نماز کی طرف آنے) میں خیانت کرتا ہے ، وہ حق(جہادمیں سرفروشی) کی طرف آنے میں بھی خیانت کرتا ہے۔‘‘ اولاد آپ کے پاس اللہ کی سپرد کردہ امانت ہے ، آپ نے اس امانت کا کتنا خیال کیا، صرف کھانا کھلانا، اور دیگر ضروریات پورا کرنا ہی شفقت نہیں ، بلکہ ان سے اصل محبت آنے والے بڑے عذاب سے بچانا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَا مِنْ عَبْدٍ یَسْتَرْعِیْہِ اللّٰہُ رَعِیَّۃً یَمُوْتُ، یَوْمَ یَمُوْتُ وَہُوَ غَاشٌ لِرَعِیَّتِہٖ إِلاَّحَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ ۔))[1] ’’ہر انسان کو اللہ تعالیٰ کسی رعایا پرنگہبان بنادیتا ہے ،اور وہ مرتا ہے ، اور جس دن وہ مرتا ہے وہ اپنی رعایا سے دھوکہ کرتے ہوئے مرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کردیتے ہیں ۔‘‘ والد غور کرے کہ: اس نے حقوق اولاد اور اپنے واجبات کی ادائیگی میں کتنی امانت داری سے کام لیا؟ خشت اول گر نہد معمار کج تا ثریا مے رود دیوار کج صالحین کی صحبت و محبت : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ
Flag Counter