Maktaba Wahhabi

413 - 402
مومن کے شب و روز مومن اپنے دن و رات کیسے گزارے: وہ بنیادی امور جن کا ایک مسلمان کو باقاعدگی کے ساتھ خیال رکھنا چاہیے ان میں نمازوں کااہتمام؛ رات کوتہجد ، نفل اور سنت نمازیں ، صبح وشام کے اذکار اور دعائیں ؛ قرآن کی تلاوت؛ توبہ واستغفار؛ مریض کی عیادت وغیرہ امور شامل ہیں ۔ مسلمان کا نیا دن اسلامی حساب سے سورج غروب ہونے سے شروع ہوتا ہے، اس لیے نئے دن کی ابتدا یوں کرے: ٭ باوضو ہو کر اورنیند کے تمام آداب واذکار کو مکمل کرتے ہوئے اس سچی نیت کے ساتھ سوئے کہ نماز تہجد اورنماز فجر کے لیے بیدار ہوناہے۔ ٭ سونے سے قبل تمام لوگوں سے متعلق اپنے دل سے کینہ، حسد وبغض نکال دے، اور جن لوگوں نے اس کے ساتھ برا سلوک کیا ہے انہیں معاف کردے۔ ٭ سحر کے وقت بیدار ہو تو پہلے مسنون اذکار پڑھے ، پھر وضو کرکے ہلکی سی دو رکعت نماز پڑھ لے، اور اگر وقت ہو تو تہجد کی نماز پڑھ لے ؛ ورنہ توبہ واستغفار میں مشغول ہوجائے۔ ٭ نماز فجر باجماعت اور تکبیر تحریمہ کے ساتھ ادا کرے اس کاثواب ہے گویا کہ اس نے تمام رات شب بیداری میں گزاری ہو۔ ٭ ممکن ہو تو اشراق تک وہیں مصلی پر بیٹھ کر ذکر و اذکا رتوبہ واستغفار اورتلاوت میں مشغول رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس نے فجر کی نماز با جماعت پڑھی ، اور پھر طلوع شمس تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا۔پھردو رکعت اشراق پڑھ کر مسجد سے نکلے۔اس کے لیے پورے پورے حج اورعمرہ کا اجر ہے۔ ‘‘[1]
Flag Counter