Maktaba Wahhabi

95 - 105
چوپایوں سے حاصل ہونے والی کھانے پینے کی بعض چیزیں مردوں کے لیے مخصوص کردیتے تھے۔ ان سے خواتین کو یکسر محروم رکھتے۔ اللہ تعالیٰ نے اس بُرے طرزِ عمل پر وعید سنائی۔ ارشادِ ربانی ہے: {وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ ہٰذِہِ الْاَنْعَامِ خَالِصَۃٌ لِّذُکُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰٓی اَزْوَاجِنَا وَ اِنْ یَّکُنْ مَّیْتَۃً فَہُمْ فِیْہِ شُرَکَآئُ سَیَجْزِیْہِمْ وَصْفَہُمْ اِنَّہٗ حَکِیْمٌ عَلِیْمٌ}[1] [اور انہوں نے کہا: جو ان چوپایوں کے پیٹ میں ہے، وہ صرف ہمارے مردوں کے لیے ہے اور وہ ہماری عورتوں پر حرام کیا ہوا ہے اور اگر وہ مردہ ہو، تو وہ سب اس میں شریک ہیں۔ وہ عنقریب انہیں ان کے کہنے کی سزا دیں گے۔ بے شک وہ کمال حکمت والے خوب جاننے والے ہیں۔] اس آیت کریمہ میں مشرکین عرب کی ایک گمراہی بیان کی گئی ہے، کہ انہوں نے اپنے بتوں کے نام چھوڑے ہوئے جانوروں کے بارے میں یہ شریعت ایجاد کر رکھی تھی، کہ ان کا دودھ اور ان کے بچوں کا گوشت کھانا صرف مردوں کے لیے حلال ہے، عورتیں نہ ان کا دودھ پیتیں اور نہ ہی ان کے بچوں کا گوشت کھاتیں۔ البتہ اگر کوئی بچہ مردہ پیدا ہوتا، تو اس کا گوشت مرد اور عورتیں سب کھاتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر نکیر کرتے ہوئے فرمایا، کہ وہ عنقریب انہیں اس کی سزا دیں گے۔[2] امام طبری نے آیت شریفہ کی تفسیر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے: ’’فَہُوَ اللَّبَنُ، کَانُوْا یُحَرِّمُوْنَہُ عَلٰی إِنَاثِہِمْ، وَیَشْرَبُہُ
Flag Counter