Maktaba Wahhabi

53 - 105
۲: حضرات ائمہ احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’أَیُّمَا امْرَأَۃٍ نَکَحَتْ بِغَیْرِ إِذْنِ وَلِیِّہَا فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ، فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ، فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ۔‘‘[1] ’’جس کسی عورت نے بھی اپنے ولی کے بغیر نکاح کیا، تو اس کا نکاح باطل ہے، تو اس کا نکاح باطل ہے، تو اس کا نکاح باطل ہے۔‘‘ امام ابن حبان نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ بُطْلَانِ النِّکَاحِ الَّذِيْ نُکِحَ بِغَیْرِ وَلَيٍّ] [2] [ولی کے بغیر کئے ہوئے نکاح کے بطلان کا ذکر] دو قابل توجہ باتیں: ا: شیخ محمد عبد الرحمن مبارکپوری حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: ’’وَ(أَیُّمَا) مِنْ أَلْفَاظِ الْعُمُوْمِ فِيْ سَلْبِ الْوِلَایَۃِ عَنْہُنْ مِنْ
Flag Counter