Maktaba Wahhabi

85 - 105
[ماں باپ اور رشتے داروں کے ترکے میں مردوں کا حصہ ہے اور (اسی طرح) ماں باپ اور رشتے داروں کے ترکے میں، تھوڑا ہو یا بہت، عورتوں کا (بھی) حصہ ہے۔ (یہ حصہ) مقرر کیا ہوا حصہ ہے۔] آیت کریمہ کے متعلق چار باتیں: اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا، کہ وراثت میں جس طرح مردوں کا حق ہے، اسی طرح عورتوں کا بھی ہے۔ آیت کریمہ کو خوب اچھی طرح سمجھنے سمجھانے کی خاطر توفیق الٰہی سے درج ذیل چار باتیں پیش کی جارہی ہیں: ۱: امام ابن جریرطبری حضرت قتادہ سے روایت کرتے ہیں، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کَانُوْا لَا یُوَرِّثُوْنَ النِّسَائَ، فَنَزَلَتْ: {وَ لِلنِّسَآئِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ}۔ [1] ’’وہ (یعنی زمانہ جاہلیت کے لوگ) عورتوں کو وارث نہ بناتے تھے، تو [یہ آیت] نازل ہوئی: [اور عورتوں کے لیے والدین اور رشتے داروں کے ترکہ میں حصہ ہے۔] ۲: اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے حقِ وراثت کا ذکر مستقل طور پر فرمایا۔ اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے قاضی ابوسعود تحریر کرتے ہیں: ’’إِیْرَادُ حُکْمِہِنَّ عَلَی الْاِسْتِقْلَالِ دُوْنَ الدَّرْجِ فِيْ تَضَاعِیْفِ أَحْکَامِہِمْ بِأَنْ یُقَال لِلرِّجَالِ وَلِلنِّسَائِ… الخ لِلْاِعْتِنَائِ بِأَمْرِھِنَّ، وَالْإِیْذَانِ بِأصَالَتِہِنَّ فِيْ اسْتِحْقَاقِ الْاِرْث۔‘‘[2]
Flag Counter