Maktaba Wahhabi

19 - 105
۵: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کردی گئی ہیں۔ خاکۂ کتاب: رب علیم و حکیم کی توفیق سے کتاب کی تقسیم درج ذیل صورت میں کی گئی ہے۔ پیش لفظ اصل کتاب: سولہ عنوانوں کے ضمن میں بیٹی کی شان و عظمت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ عنوان نمبر سترہ کو[نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوۂ حسنہ میں بیٹی کا مقام] کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ حرف آخر: ا: خلاصہ کتاب ب: اپیل شکر و دعا: بندۂ ضعیف دل کی گہرائیوں سے اپنے رب رحمن و رحیم کا شکر گزار ہے، کہ انہوں نے اس اہم موضوع کے متعلق کام شروع کرنے کی مجھ کمزور اور ناتواں کو توفیق عطا فرمائی۔ انہی سے اس معمولی سی کوشش میں راہنمائی، برکت اور قبولیت عطا فرمانے کی عاجزانہ التجا ہے۔ اللہ کریم اسے میرے والدین محترمین اور میرے لیے صدقہ جاریہ بنا دیں۔ إِنَّہُ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ ۔ اللہ تعالیٰ میری اہلیہ محترمہ، عزیز ان القدر بیٹوںاور بہوؤں کو میری مقدور بھر خدمت کرنے کا دنیا و آخرت میں بہترین صلہ عطا فرمائیں اور اس کتاب کے ثواب میں ان سب کو شریک فرمائیں۔ إِنَّہُ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ۔
Flag Counter