Maktaba Wahhabi

37 - 105
[’’یا ایک۔‘‘] (۸) دو بیٹیوں کے سر پرست کوروزِ قیامت رفاقتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میسر آنا امام مسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ عَالَ جَارِیَتَیْنِ حَتَّی تَبْلُغَا جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، أَنَا وَھُوَ،‘‘ وَضَمَّ أَصَابِعَہُ۔‘‘[1] [’’جس شخص نے دو بیٹیوں کی، بلوغت کو پہنچنے تک، پرورش اور تربیت کی، وہ قیامت کے دن [اس طرح] آئے گاکہ میں اور وہ۔‘‘ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو [ایک دوسری سے] ملا دیا۔] تنبیہات: حدیث شریف کو اچھی طرح سمجھنے کی خاطر درج ذیل تین باتوں کی طرف توجہ دینا ان شاء اللہ مفید ہوگا: ۱: (عَالَ جَارِیَتَیْنِ) کی شرح میں علامہ قرطبی لکھتے ہیں: ’’قَامَ عَلَیْہِمَا بِمَا یُصْلِحُہُمَا وَیَحْفَظُہُمَا۔‘‘[2] ’’ان کے بارے میں وہ کچھ کیا، جس سے ان کی حالت سدھر جائے اور وہ محفوظ و مأمون ہوجائیں۔‘‘ امام نووی اس کی شرح میں لکھتے ہیں:
Flag Counter