Maktaba Wahhabi

108 - 105
کرنے کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ بلکہ شادی سے پہلے اس کے ذاتی اخراجات کی ذمہ داری باپ پر، اور شادی کے بعد خاوند پر ہوتی ہے۔ ۱۲: اللہ تعالیٰ نے زمانہ جاہلیت کے بتوں کے نام پر وقف کردہ چوپاؤں سے حاصل ہونے والی بعض چیزوں کو بیٹوں کے لیے مخصوص کرنے کی مذمت فرمائی ہے۔ اس سے دو باتیں معلوم ہوتی ہیں: ا:اللہ تعالیٰ کے لیے وقف شدہ چیز کے فوائد کو بیٹوں کے لیے مخصوص کرنا باطل ہے اور ایسا وقف منسوخ ہوگا۔ ب:کھانے پینے کی بعض چیزوں کی بیٹوں کے لیے تخصیص اور بیٹیوں کو اس سے محروم رکھنا ناجائز ہے۔ ب: اپیل: اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، میں درخواست کرتا ہوں: ۱: اہل علم اور طالب علم بہن بھائیوں سے، کہ وہ اسلام میں بیٹی کے مقام کو خود سمجھیں اور اس کو اہلِ اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لیے بیان کرنے کی مقدور بھر کوشش کریں۔ ۲: والدین سے، کہ وہ اپنی بیٹیوں کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ شان و عظمت کو پہچانیں اور اس کے مطابق ان سے سلوک کریں۔ ۳: بیٹیوں سے، کہ وہ اسلامی شریعت میں بیان کردہ اپنی حیثیت سے آگاہی حاصل کریں۔ اس بارے میں جاہلوں کی یا وہ گوئی اور اسلام دشمنوں کی ہرزہ سرائی سے متاثر نہ ہوں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عظیم الشان مقام ملنے پر زبان، دل اور عمل سے ان کا شکر ادا کرتی رہیں۔
Flag Counter