Maktaba Wahhabi

38 - 105
قَامَ عَلَیْہِمَا بِالْمَؤُوْنَۃِ وَالتِّربِیَّۃِ وَنَحْوِھِمَا۔[1] [ان دونوں کے نان و نفقہ، تربیت اور اسی قسم کی دوسری ذمہ داریوں کو پورا کرے] ۲: (حَتَّی تَبْلُغَا) کی شرح کرتے ہوئے علامہ قرطبی لکھتے ہیں: ’’وَیَعْنِيْ بِبُلُوْغِہِمَا وَصُوْلُہُمَا إِلٰی حَالٍ یَسْتَقِلَّانِ بِأَنْفُسِہِمَا، وَذٰلِکَ إِنَّمَا یَکُوْنُ فِيْ النِّسَائِ إِلٰی أَنْ یَدْخُلَ بِہِنَّ أَزْوَاجُہُنَّ۔ وَلَا یَعْنِيْ بِبُلُوْغِہِمَا إِلَی أَنْ تَحِیْضَ وَتَکََّلَف، إِذْ قَدْ تَتَزَوَّجُ قَبْلَ ذٰلِکَ فَتَسْتَغْنِيْ بِالزَّوْجِ عَنْ قِیَامِ الْکَافِلِ۔ وَقَدْ تَحِیْضُ، وَھِيَ غَیْرُ مُسْتَقِلَّۃٍ بِشَيْئٍ مِنْ مَصَالِحِہَا، وَلَوْ تُرِکَتْ لَضَاعَتْ، وَفَسَدَتْ أَحْوَالُہَا، بَلْ ھِیَ فِيْ ھٰذِہِ الْحَالِ أَحَقَّ بِالصِّیَانَۃِ، وَالْقِیَامِ عَلَیْہَا لِتَکْمُلَ صِیَانَتُہَا ، فَیُرْغَبُ فِيْ تَزْوِیْجِھَا، وَلِہٰذَا الْمَعْنَی قَالَ عُلَمَاؤنَا: ’’لَا تَسْقُطُ النَفَقَۃُ عَنْ وَالِدِ الصَّبِیَّۃِ بِنَفْسِ بُلُوْغِھَا، بَلْ بِدُخُوْلِ الزَّوْجِ بِہَا۔‘‘[2] [’’ان کے بلوغت کو پہنچنے سے مراد یہ ہے کہ، وہ ایسی حالت کو پہنچ جائیں، کہ والد کی کفالت سے بے نیاز ہوجائیں اور عورتوں میں یہ بات اپنے خاوندوں ہی کے ساتھ ازدواجی زندگی شروع کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ ان کی بلوغت سے مراد یہ نہیں، کہ انہیں حیض آنا شروع ہوجائے اور ان پر احکام شرعیہ کی پابندی کا وقت آجائے، کیونکہ بسا اوقات اس کی شادی
Flag Counter