Maktaba Wahhabi

32 - 94
شَعْرِہٖ ثُمَّ یَصُبُّ عَلٰی رَأْسِہٖ ثَلَاث غُرَفٍ بِیَدَیْہِ ……))[1] ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کرتے تو سب پہلے ہاتھ دھوتے اور پھر وضوء کرتے جس طرح نماز کے لیے وضوء کرتے پھر اپنی انگلیوں کو پانی میں داخل کرتے اور اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے پھر اپنے سر پر تین چلو ڈالتے ۔‘‘ 11…جسم کی دائیں اور پھر بائیں جانب پانی بہانا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کو جنابت لاحق ہوتی تو وہ تین بار سر پر پانی ڈالتی۔ ((ثُمَّ تَأْخُذُ بِیَدِہَا عَلٰی شِقِّہَا الْاَیْمَن وَبِیَدِہَا الْأُخْرٰی عَلٰی شِقِّہَا الْأَیْسَر۔)) [2] ’’پھر وہ پانی لے کر دائیں جانب بہاتی اور دوسرے ہاتھ کے ساتھ بائیں جانب بہاتی۔‘‘ 12… مکمل جسم پر پانی بہانا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ((ثُمَّ یُفِیْضُ الْمَائَ عَلٰی جِلْدِہٖ کُلِّہٖ۔))[3] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پورے جسم پر پانی بہاتے۔ ‘‘ 13…پاؤں کو دھونا: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
Flag Counter