Maktaba Wahhabi

37 - 90
بعد میں مرتب کیاگیا ہے۔ مثلاً ابن حبان کی کتاب الضعفائ، کامل لابن عدی، خطیب بغدادی، ابو نعیم، جوزقانی، ابن عساکر، ابن نجار اور دیلمی وغیرہ کامجموعۂ احادیث۔ ۵۔ پانچویں طبقہ میں وہ کتب احادیث شامل ہیں جن میں ان روایات کو جمع کیا گیا ہے جو فقہائ، صوفیا اور مؤرخین کے یہاں معروف ہیں[1]۔ ابن جوزی نے حدیث کے چھ طبقات بیان کئے ہیں۔ پہلے طبقہ میں وہ احادیث ہیں جنکی صحت پر امام بخاری اور امام مسلم رحمہ اللہ متفق ہیں ایسی احادیث متفق علیہ کہلاتی ہیں۔ دوسرے طبقہ میں وہ احادیث ہیں جن کو صرف امام بخاری رحمہ اللہ یا امام مسلم رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔ تیسرے طبقے میں وہ احادیث ہیں جن کی سند صحیح ہے مگر ان دونوں بزرگوں میں سے کسی نے بیان نہیں کیا ہے۔ چوتھے طبقے میں وہ احادیث ہیں جن میں قدرے ضعف محتمل پایا جاتا ہے اوریہ احادیث حسن ہیں۔ پانچویں طبعہ میں وہ احادیث ہیں جن میں شدید ضعف پایا جاتا ہے علماء کے نزدیک ان احادیث کے مراتب مختلف ہیں بعض نے ان کو حسن میں شمار کیا ہے اور یہ خیال کیا ہے کہ ان میں قوی تزلزل نہیں پایا جاتا اور بعض نے ان کو موضوعات میں شمار کیا ہے۔ ان کے نزدیک ان روایات میں شدید تزلزل پایا جاتا ہے ان احادیث کو "العلل المتناهية في الاحاديث الواهية" میں جمع کیا گیا ہے۔ چھٹے طبقہ میں موضوع روایات ہیں۔ موضوعات میں کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ روایت فی نفسہٖ موضوع اور من گھڑت ہوتی ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کا قول ہوتا ہے مگر اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے[2]۔
Flag Counter