Maktaba Wahhabi

99 - 94
’’مومنوں اور مسلمانوں کے گھر والوں پر سلامتی ہو؛ اور اللہ ا ن پر رحم کرے جوہم میں سے پہلے جا چکے ہیں اور جوپیچھے رہ گئے ہیں اوراگر اللہ نے چاہا توہم بھی تمہارے پاس یقینا پہنچنے والے ہیں۔‘‘ نماز جنا زہ کے تین ممنوع اوقات: سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (( ثَلَاثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَنْہَانَا أَنْ نُصَلِّیَ فِیْہِنَّ أَوْ أَنْ نَّقْبُرَ فِیْہِنَّ مَوْتَانَا حِیْنَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغِۃً حَتّٰی تَرْتَفِعَ وَحِیْنَ یَقُوْمُ قَائِمُ الظَّہِیْرَۃِ حَتّٰی تَمِیْلَ الشَّمْسُ وَحِیْنَ تَضَیَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوْبِ حَتّٰی تَغْرُبَ۔))[1] ’’سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تین اوقات میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز جنازہ پڑھنے سے اور مردے دفن کرنے سے منع فرمایا ہے: 1۔ جب سورج نکل رہا ہو حتی کہ بلند ہوجائے ۔ 2۔جب سورج بالکل سیدھا ہو(یعنی سر پر ہو)حتی کہ ڈھل جائے ۔ 3۔جب غروب ہونے لگے حتی کہ پوری طرح غروب ہوجائے۔‘‘ میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا: میت کوپاؤں کی طرف سے قبر میں اُتارتے وقت یہ دُعا پڑھنی چاہیے: (( بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔))[2] ’’اللہ کے نام پر، اللہ کی توفیق کے ساتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر میں اسے قبر میں اتارتا ہوں۔‘‘
Flag Counter