نوٹ: جس شخص کو قرآن مجید یاد نہ ہو اس کے بارے میں: سیّدنا عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ إِنِّی لَا أَسْتَطِیْعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئًا فَعَلِّمْنِیْ مَا یُجْزِئُنِیْ مِنْہُ فَقَالَ: قُلْ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَاإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔)) ’’ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے قرآن مجید میں سے کچھ بھی یاد نہیں ہوتا لہٰذا آپ مجھے وہ کلمات سکھلا دیں جومجھے نماز میں کفایت کر جائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو یہ کلمات پڑھ لیا کر ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَاإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ‘‘… ’’اللہ پاک ہے، سب تعریفیں اسی کی ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ عظیم، بلند و بالا کی توفیق کے بغیر نیکی کرنے کی طاقت ہے نہ برائی بچنے کی ہمت ہے۔‘‘[1] 13۔ سورت فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملانا: 1۔ جیساکہ سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ مِنْ صَلٰوۃِ الظُّہْرِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُوْرَتَیْنِ یُطَوِّلُ فِی الْأُوْلٰی وَیُقَصِّرُ فِی الثَّانِیَۃِ وَیُسْمِعُ الآیَۃَ أَحْیَاناً وَکَانَ یَقْرَأُ فِی الْعَصْرِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُوْرَتَیْنِ وَکَانَ یُطَوِّلُ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی مِنْ صَلاَۃِ |