6۔رفع یدین کرنا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رفع یدین کرنے میں ہمیں دو طریقے ملتے ہیں۔
1… دونوں ہاتھوں کوکندھوں تک اٹھانا:
جیسا کہ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
((کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَذْوَمَنْکِبَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَإِذَ ا کَبَّرَ لِلرُّکُوْعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ (وَلَا یَفْعَلُہُ حِیْنَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُوْدِ) وَفِی لَفْظٍ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ رَفْعَ یَدَیْہِ۔)) [1]
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاتے تھے(رفع یدین کرتے) نماز شروع کرتے وقت اور رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت( اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے سر اٹھاتے تو اس وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے) اور جب ایک روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کے بعد (تیسری رکعت کے لیے) اٹھتے تو اس وقت بھی رفع یدین کرتے۔‘‘
2…دونوں ہاتھوں کوکانوں تک اٹھانا:
جیساکہ سیّدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
((کَانَ إِذَاکَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَا أُذُنَیْہِ(حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوْعَ أُذُنَیْہِ)وَإِذَا رَکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَاأُذُنَیْہِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ۔))[2]
|