Maktaba Wahhabi

90 - 90
تیسرا باب موضوع احادیث کی علامات موضوع احادیث اورمحدثین کی خدمات : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذخیرہ احادیث میں جو جعلی روایات شامل کی گئیں، ان کی نشاندہی کرنا اور ان کو چھانٹ کر الگ کرنایقینا ایک دشوار اور دقت طلب کام ہے اور ا س کے لئے سرمایہ احادیث پر گہری نظر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالاتِ زندگی سے مکمل واقفیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات سے مکمل آگہی اور احکامِ شرعیہ میں سچی بصیرت کی ضرورت ہے۔ محدثین کرام رحمہ اللہ نے اس سلسلہ میں جس محنت اور جاں فشانی سے احادیث کی تخریج کی، ان کے اصول متعین کئے، معیار اور مقیاس وضع کئے وہ ناقابلِ فراموش اور حیرت انگیز ہیں، ان حضرات نے اپنی بساط کے مطابق ایسا کوئی کمزور پہلو نہ چھوڑا جس کے ذریعہ کذابوں، دجالوں اور فتنہ پردازوں کو اپنی مکروہ کوششیں جاری رکھنے کا موقع ملتا اور موضوع روایات کو صحیح احادیث ثابت کرنے کی سہولت حاصل ہوتی، ان کی محنت و خدمت ہی کا تو نتیجہ ہے کہ ہم آج اعتماد کے ساتھ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درس و تدریس سے بہرہ ورہوتے ہیں اور سنت ثابتہ پر عمل کرتے ہیں۔ ان محدثین رحمہ اللہ نے خاص طور پر ان احادیث کی چھان پھٹک پر زیادہ زور دیا جن کا تعلق قانون و احکام اور تشریعی امور سے تھا تاکہ اسلامی قوانین اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مرضی کے
Flag Counter