بچے کاحکم ہے جومردہ پیدا ہو خواہ وہ چار ماہ کاہی کیوں نہ ہو۔)[1]اور مقتدی کم از کم تین صفیں بنا کر[2] باوضو ہو کر امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ امام پہلی تکبیر کے بعد سورۃ الفاتحہ پڑھے گا[3] (اسی طرح مقتدی بھی پڑھیں گے)[4] اور ساتھ کوئی دوسری سورت ملائے گا۔[5]دوسری تکبیرکے بعد درود شریف پڑھے گا۔[6] پھر تیسری تکبیر کہے گا اور میت کے لیے دعائیں کرے گا اور پھر چوتھی تکبیر کے بعدکچھ دیر دعا کرنے کے بعد سلام پھیر دے گا۔[7] (مقتدی حضرات تکبیریں امام کے ساتھ کہیں گے اور دعائیں مانگیں گے یا امام کی دعا پر آمین کہیں گے اور امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دیں گے۔) [8]
جنازے کی دعائیں:
1۔ ((اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَاوَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا اللّٰہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَأَحْیِہٖ عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْإِیْمَانِ اللّہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا(وَلَا تُضِلَّنَا) بَعْدَہٗ۔))[9]
|