آزمائش اورجہنم کے عذاب سے بچا۔ پس تووعدے کوپورا کرنے والا اورتعریف کے لائق ہے۔ اے اللہ ! تواس کو بخش دے اور اس پر رحم فرما ،بے شک توبہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔‘‘
4۔ ((اللّٰہُمَّ إِنَّہٗ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ کَانَ یَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّاأَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِہٖ اللّٰھُمَّ إِنْ کَانَ مُحْسِنًافَزِدْ فِیْ إِحْسَانِہٖ وَإِنْ کَانَ مُسِیْئًا فَتَجَاوَزْ عَنْ سَیِّئَاتِہٖ اللّٰھُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ۔))[1]
’’اے اللہ! یہ تیرا بندہ اورتیرے بندے کا بیٹا ہے۔ یہ اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور رسول ہیں۔ اورتو اسے خوب جانتا ہے، اگر وہ نیک تھا تواس کی نیکی میں اضافہ کر دے اوروہ برا تھا تواس کے گناہوں کومعاف کردے ۔ اے اللہ ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کرنا اورنہ اس کے بعد ہم کوفتنے میں ڈالنا۔‘‘
بچے کے لیے دعا:
بچے کے جنازے میں یہ دعا پڑھیں گے۔
((اللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا سَلَفًا وَّفَرَطًا وَّأَجْرًا۔))[2]
’’اے اللہ : تو اسے ہمارے لیے آگے جانے والا، پیش خیمہ اور باعث ثواب بنا دے۔‘‘
میت کے گھر والے یہ دعا پڑھیں:
1۔ (( اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلَہٗ وَأَعْقِبْنِیْ مِنْہُ عُقْبٰی حَسَنَۃً ۔))[3]
|