Maktaba Wahhabi

30 - 94
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد(9 چھٹانک)پانی کے ساتھ وضوء کرتے اور غسل ایک صاع( دو کلو گیاراں چھٹانک) سے پانچ مد پانی کے ساتھ کرلیتے تھے۔‘‘ 7…وضوء کرنا : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((ثُمَّ یَتَوَضَّأُ کَمَا یَتَوَضَّأُ لِلصَّلٰوۃِ ۔))[1] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضوء کرتے جس طرح نماز کے لیے وضوء کرتے ۔‘‘ اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((تَوَضَأَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَضُوْئَ ہُ لِلصَّلوٰۃِ غَیْرَ رِجْلَیْہِ۔))[2] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کیا جس طرح نماز کے لیے وضوء کرتے سوائے پاؤں کے۔‘‘ اورسیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ((إِنَّہٗ غَسَلَ قَدَمَیْہِ بَعْدَ مَاجَفَّ وَضُوْئَ ہٗ۔))[3] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضوء کا پانی خشک ہو جانے کے بعد دونوں پاؤں دھوئے۔‘‘ 8…انگلیوں کو پانی میں ڈبونا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((ثُمَّ یُدْخِلُ أَصَابِعَہٗ فِی الْمَائِ۔))[4] ’’پھر اپنی انگلیوں کو پانی میں داخل کیا۔‘‘
Flag Counter