9…بالوں کی جڑوں میں پانی داخل کرنا:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
((فَیُخَلِّلُ بِہَا أُصُوْلَ الشَّعْرِ۔))[1]
’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح خلال کیا۔‘‘
اورسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ
((ثُمَّ تَخَلَّلَ بِیَدِہٖ شَعْرَہٗ حَتّٰی إِذَا ظَنَّ أَنَّہٗ قَدْ اَرْوٰی بَشَرَتَہٗ أَفَاضَ عَلَیْہِ الْمَائَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔))[2]
’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بالوںکا خلال یہاں تک کہ سر کی جلد کو ترکیا پھر تین مرتبہ سر پر پانی بہایا۔‘‘
10…تین چلو پانی سر پر ڈالنا:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
((ثُمَّ یَصُبُّ عَلٰی رَاْسِہٖ ثَلٰثَ غُرَفٍ بِیَدِہٖ۔))[3]
’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چلو پانی اپنے سر پر بہایا۔‘‘
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
((کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ثُمَّ یَتَوَضَّأ کَمَا یَتَوَضَّأُ لِلصَّلوٰۃِ ثُمَّ یُدْخِلُ أَصَابِعَہُ فِی الْمَائِ فَیُخَلِّلُ بِہَا أُصُوْلَ
|