Maktaba Wahhabi

88 - 219
مادہ بھی جہنمیوں کو پینے کے لئے دیاجائے گا۔ ﴿ ھٰذَا وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مآبٍ ، جَھَنَّمَ یَصْلَوْنَہَا فَبِئْسَ الْمِھَادُ ، ھٰذَا فَلْیَذُوْقُوْہُ حَمِیْمٌ وَّغَسَّاقٌ ، وَاٰخَرُ مِنْ شَکْلِہٖ اَزْوَاجٌ ، ﴾(58۔56:38) ’’یہ تو ہے متقی لوگوں کا انجام اور سرکشوں کے لئے بہت ہی برا ٹھکاناہے یعنی جہنم،جس میں وہ جھلسائے جائیں گے بہت ہی بری قیام گاہ،یہ ہے سرکشوں کا انجام پس اب یہ لوگ مزا چکھیں بدبودار کھولتے ہوئے پانی کا اور بدبودار شدید سیاہ زہریلے پانی کا اور اسی شکل کے بعض دوسرے مشروبات کا۔‘‘ (سورہ ص،آیت56تا58) مسئلہ 89: غساق مشروب، اس قدر زہریلا اور بدبودار ہوگا کہ اس کا ایک ڈول (تقریباً دس بارہ لٹر کا برتن)ساری دنیا کو بدبو میں مبتلا کرنے کے لئے کافی ہوگا۔ عَنْ اَبْیْ سَعِیْدٍرضي اللّٰه عنه اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( لَوْ اَنَّ دَلْوًا منْ غَسَّاقٍ یُّھْرَاقُ فِیْ الدُّنْیَا لَاَنْتَنَ اَھْلَ الدُّنْیَا (( ۔رَوَاہُ اَبُوْ یَعْلٰی[1] (صحیح) حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ’’غساق جہنمیوں کے جسم سے بہنے والے مادہ کا ایک ڈول اگر دنیا میں ڈال دیا جائے تو ساری دنیا کی مخلوق کو بدبودار کردے۔‘‘ اسے ابو ابویعلٰی نے روایت کیا ہے۔ طِیْنَۃُ الْخَبَالِ جہنمیوں کا پسینہ مسئلہ 90۔دنیا میں نشہ آور مشروبات پینے والوں کو اللہ تعالی اہل جہنم کے جسم سے نکلنے والا غلیظ ،بدبودار پسینہ پلائیں گے۔ عَنْ جَابِرٍرضي اللّٰه عنه قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( کُلُّ مُسْکِرٍحَرَامٌ اِنَّ عَلٰی اللّٰہِ عَھْدًا، لِمَنْ یَشْرَبُ الْمُسْکَرَ اَنْ یَسْقِیَہٗ مِنْ طِیْنَۃِ الْخَبَالِ (( قَالُوْا یَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! وَ مَا طِیْنَۃُ الْخَبَالِ؟ قَالَ (( عَرَقُ اَھْلِ النَّارِ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِم[2]
Flag Counter