Maktaba Wahhabi

77 - 219
’’جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے انہیں ہم جلد ہی آگ میں جھونک دیں گے جیسے ہی ان کے جسم کی کھال گل سڑ جائے گی ویسے ہی ہم اس کی جگہ دوسری کھال پیدا کردیں گے تاکہ وہ خوب عذاب کا مزا چکھیں بے شک اللہ اپنے)ارادے پر)غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘(سورہ نساء،آیت نمبر 56) مسئلہ 58: جہنمیوں کے چہرے کالے سیاہ ہوں گے۔ وضاحت :آیت مسئلہ نمبر 29،129 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 59: جہنمیوں کے چہرے کی کھال جلی ہوگی اور دانت باہر نکلے ہوئے ہوں گے۔ ﴿ تَلْفَحُ وُجُوْھَھُمُ النَّارُ وَھُمْ فِیْھَا کٰلِحُوْنَ ، ﴾(104:23) ’’آگ جہنمیوں کے چہرے کی کھال چاٹ جائے گی اور ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے۔‘‘ (سورہ مومنون،آیت نمبر104) مسئلہ 60:جہنم میں کافر کا ایک دانت احد پہاڑ کے برابر ہوگا۔ مسئلہ 61:جہنم میں کافر کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( ضِرْسُ الْکَافِرِ اَوْ نَابُ الْکَافِرِ مِثْلُ اُحُدٍ وَغِلْظُ جِلْدِہٖ مَسِیْرَۃُ ثَلاَثٍ (( ۔رَوَاہُ مُسْلِمُ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کافر کا دانت یا اس کی کچلی (جہنم میں) احدپہاڑ کے برابر ہو گی اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہو گی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 62:بعض کافروں کی داڑھ اُحد پہاڑ سے بھی بڑی ہو گی اور ان کا باقی جسم بھی اسی نسبت سے بڑا ہوگا۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر156 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 63:جہنم میں کافر کے دونوں کندھوں کا درمیانی فاصلہ تیز رو سوار کی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگا۔
Flag Counter