Maktaba Wahhabi

69 - 219
’’نصیحت قبول کرنے سے گریز وہی کرے گا جو انتہائی بدبخت ہے اور بڑی آگ میں جانے والا ہے جہاں نہ مرے گا نہ زندہ رہے گا۔‘‘(سورہ اعلیٰ ،آیت 13۔11) مسئلہ 40:نار جہنم کے شعلے کی ایک معمولی چنگاری بہت بڑے قلعہ کے برابر ہوگی۔ ﴿اِنْطَلِقُوْا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰٰثِ شُعَبٍ،لاَّ ظَلِیْلٍ وَّ لاَ یُغْنِیْ مِنَ اللَّھَبِ،اِنَّھَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ،کَاَنَّہٗ جَمٰلَتٌ صُفْرٌ،﴾(33۔30:77) ’’چلو (اس دھویں کے)سائے کی طرف جو قلعہ جیسی بڑی بڑی آگ کی چنگاریاں پھینکے گی (ان چنگاریوں کے ٹکڑے ایسے ہوں گے)جیسے زرد رنگ کے اونٹ۔‘‘ (سورہ مرسلات ،آیت 33۔30) مسئلہ 41: نار جہنم مسلسل بھڑکنے والی آگ ہے جو کبھی سر د نہ ہوگی۔ ﴿ فَاَنْذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰی،﴾(14:92) ’’پس میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کر دیا ہے۔‘‘ (سورہ لیل ،آیت 14) ﴿ تَصْلٰی نَارًا حَامِیَۃً،﴾(4:88) ’’کافر بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔‘‘(سورہ غاشیہ ،آیت 4) ﴿ وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ،فَاُمُّہٗ ھَاوِیِۃٌ،وَ مَا اَدْرٰکَ مَاھِیَۃْ ،نَارٌ حَامِیَۃٌ،﴾(11۔8:101) ’’اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے اس کی جگہ گہری کھائی ہو گی تم کیا جانو وہ گہری کھائی کیا ہے۔ وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے ۔‘‘(سورہ قارعہ،آیت 11۔8) مسئلہ 42: نار جہنم کبھی سرد ہونے لگے گی تو جہنم کے داروغے اسے فوراً بھڑکادیں گے۔ ﴿کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰھُمْ سَعِیْرًا،﴾ (97:17) ’’جب کبھی جہنم کی آگ دھیمی ہونے لگے گی تو ہم اسے اور بھڑکا دیں گے۔‘‘(سورہ بنی اسرائیل، آیت 97)
Flag Counter