Maktaba Wahhabi

61 - 219
مسئلہ 20:جہنم کے ایک احاطہ کی دو دیواروں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ ((لَسُرَادِقُ النَّارِ أَرْبَعَۃُ جُدُرٍ بَیْنَ کُلِّ جِدَارٍ مِثْلُ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً )) روَاہُ اَبُوْ یَعْلٰی [1] (صحیح) حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جہنم کا احاطہ چار دیواروں پر مشتمل ہے ہر دیوار کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔‘‘اسے ابو یعلٰی نے روایت کیا ہے مسئلہ 21:جہنم میں ایک ایک کافر کے کان اور کندھے کے درمیان ستر سال کی مسافت کا فاصلہ ہوگا۔ عَنْ مُجَاہِدٍ رَحِمَہُ اللّٰہِ قَالَ لِیْ اِبْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَ تَدْرِیْ مَا سَعَۃُ جَہَنَّمَ ؟ قُلْتُ : لاَ ، قَالَ : اَجَلْ وَاللّٰہِ مَا تَدْرِیْ اِنَّ بَیْنَ شَحْمَۃِ اُذُنِ اَحَدِہِمْ وَ بَیْنَ عَاتِقِہٖ مَسِیْرَۃَ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا یَجْرِیْ فِیْہَا اَوْدِیَۃُ الْقَیْحِ وَ الدَّمِ ، قُلْتُ : اَنْہَارٌ ؟ قَالَ : لاَ بَلْ اَوْدِیَۃٌ ۔ رَوَاہُ اَبُوْ نَعِیْمٍ فِی الْحِلْیَۃِ [2] (صحیح) حضرت مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے دریافت کیا ’’کیا تمہیں جہنم کی وسعت کا علم ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’نہیں!‘‘حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’ہاں،واللہ!تم نہیں جانتے (سنو)جہنمی کے کان کی لو سے لے کر کندھے تک ستر سال کی مسافت کا فاصلہ ہوگا جس کے درمیان پیپ اور خون کی وادیاں بہیں گی۔‘‘میں نے عرض کیا ’’کیا نہریں بہیں گی؟‘‘حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ’’نہیں بلکہ وادیاں)نہروں سے زیادہ وسیع(بہیں گی۔‘‘اسے ابو نعیم نے حلیہ میں روایت کیا ہے۔ مسئلہ 22:اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ہزار میں سے نو سو ننانوے آدمی جہنم میں جائیں گے۔ وضاحت حدیث مسئلہ نمبر39کے تحت ملاحظہ فرمائیں
Flag Counter