Maktaba Wahhabi

189 - 219
غنیمت پرمحافظ مقرر کیا گیا تھا جس کا نام کرکرہ تھا جب وہ فوت ہوا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’وہ آگ میں ہے۔‘‘صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (اس کا سامان) جا کر دیکھا تو اس میں مال غنیمت سے چرائی ہوئی ایک چادر پائی۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 296:غیبت کرنے والا جہنم میں جائے گا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر181کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 297:لوگوں کی اکثریت ’’زبان ‘‘ اور’’ شرمگاہ‘‘کی وجہ سے جہنم میں جائے گی۔ عَنْ اَبِیُ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنْ اَکْثَرِ مَا یُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّۃَ؟ فَقَالَ (( تَقْوَی اللّٰہِ وَ حُسْنُ الْخُلُقِ (( وَ سُئِلَ عَنْ اَکْثَرِ مَا یُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ؟ فَقَالَ ((اَلْفَمُ وَ الْفَرْجُ )) روَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا ’’کون سا عمل سب سے زیادہ لوگوں کے جنت میں جانے کا سبب بنے گا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تقویٰ اور اچھا اخلاق ‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا ’’کون سا عمل سب سے زیادہ لوگوں کے آگ میں جانے کا باعث بنے گا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’منہ اور شرمگاہ۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter